فوجی ہیلی کاپٹر اوکیناوا جزائر کے علاقے میں لاپتہ

Apr 07, 2023 | 12:36:PM
جاپان کا فوجی ہیلی کاپٹر اوکیناوا جزائر کے علاقے میں لاپتہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر میں فوجی کمانڈر سمیت عملے کے 10 افراد سوار تھے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپان کا فوجی ہیلی کاپٹر اوکیناوا جزائر کے علاقے میں لاپتہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر میں فوجی کمانڈر سمیت عملے کے 10 افراد سوار تھے۔     

جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح ہیلی کاپٹر میں سوارافراد کو بچانا ہے, جاپانی میڈیا کے مطابق یو ایچ 60 ٹروپ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بلیک ہاک میاکوجیما میں دفاعی بیس سے اڑان بھرنے کے بعد اوکیناوا جزائر کے علاقے میں ریڈار سے غائب ہو گیا جبکہ ہیلی کاپٹر سے ریڈیو رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے، اطلاعات ہیں کہ گراؤنڈ سیلف ڈیفنس کے فورس کمانڈربھی لاپتہ ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔