حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا ’سافٹ ویئر ‘ اپ ڈیٹ، عوام سے معافی مانگ لی

Sep 06, 2025 | 09:04:AM
 حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا ’سافٹ ویئر ‘ اپ ڈیٹ، عوام سے معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر ٹاک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا،  گرفتاری کے بعد پہلا بیان آگیا۔

تفصیلات کےمطابق گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں ٹاک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا کہنا تھا کہ وہ شجاع آباد کے رہائشی ہیں، اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ نازیبا الفاظ والی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیں، جو کہ مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں، سیلاب کے دنوں میں شادی پر بیہودہ ڈانس کرایا جو کہ مجھے بالکل نہیں کرانا چاہیے تھے۔ 

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے سی سی ڈی والوں نے بُلایا اور مجھے سمجھایا، میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔

عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی اپنی گفتگو کر شائستہ رکھیں، الفاظ کا چناؤ درست کریں، شادی پر جو بھی رقم میں نے اکٹھی کی وہ سیلاب زدگان کو دے رہا ہوں، عوام اور افسران سے معافی کا طلب گار ہوں، رحم کی اپیل کرتا ہوں!

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ انڈسٹری کےمعروف اداکار 55 سال کی عمر میں چل بسے

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا پر  ٹک ٹاکرحکیم شہزاد کے واٹس ایپ وائس میسجز  وائرل ہوئے تھے جن میں وہ انتہائی غیراخلاقی زبان استعمال کررہے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے جن لوگوں کو اپنے ولیمے کےکارڈ دیئے تھے ان کو گالیاں دیں اور  جو 10 ہزار نہیں دے کر گئے ان کو بھی گالیاں دیں۔