چندریان تھری کی لانچ کے وقت کاﺅنٹ ڈاﺅن کرنے والی سائنسدان چل بسیں

Sep 06, 2023 | 22:33:PM
چندریان تھری کی لانچ کے وقت کاﺅنٹ ڈاﺅن کرنے والی سائنسدان چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو)کی سائنس دان والارمتی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق والارمتی حال ہی میں چاند پر پہنچنے والے تاریخ ساز بھارتی خلائی مشن چندریان 3 کا حصہ تھیں، انہیں آخری بار چندریان تھری کی لانچ کے وقت کاﺅنٹ ڈان کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔

اسرو کے پی آر او کا کہنا تھا کہ والارامتی ستیش دھون خلائی مرکز میں رینج آپریشنز پروگرام آفس کا حصہ تھیں، وہ بھارت کے پہلے ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ ری سیٹ -1 کی پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی تھیں۔انہوں نے 1984 میں اسرو سے منسلک ہوئیں، آنجہانی سائنسدان تمل ناڈو کے ایریالور کی رہنے والی تھی، وہ 31 جولائی 1959 کو پیدا ہوئی، انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، کوئمبٹور سے انجینئرنگ میں گریجویشن کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا