جیل سے 6فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر فرار ۔۔ویڈیو بھی سامنے آگئی

Sep 06, 2021 | 23:26:PM
 جیل سے 6فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر فرار ۔۔ویڈیو بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اسرائیل میں مجرموں نے ایسا کا م کر دیا کہ آپ بھی جا ن کر حیران رہ جا ئیں گے۔ جیل سے 6فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  جیل حکام کو واقعہ سے متعلق اس وقت علم ہوا جب جیل کے باہر کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں نے جیل حکام کو کھیتوں میں چند  مشکوک افراد کی نقل وحمل سے متعلق آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مصباح اور وقار کے استعفوں کی اصل وجہ سامنے آگئی۔۔تہلکہ خیز انکشافات

کہا جا رہا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کا تعلق مختلف فلسطینی تنظیموں سے تھا جو کہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔قیدیوں نے جیل کے واش روم سے سرنگ کھودنا شروع کی اور جیل کے باہر تک کھودنے میں کامیاب ہوئے۔

دوسری جا نب حکا م کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری سے متعلق ہر ممکن اقدا مات کئے جا رہے ہیں۔