پنجاب ای ٹیکسی سکیم کی قرعہ اندازی سے متعلق اہم خبر

Oct 06, 2025 | 23:43:PM
پنجاب ای ٹیکسی سکیم کی قرعہ اندازی سے متعلق اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب ای ٹیکسی اسکیم میں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم اب قرعہ اندازی کے ذریعہ خوش نصیبوں کا اعلان ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ای ٹیکسی سکیم کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے اب جو درخواست دہندگان قرعہ اندازی کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، ان کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے ای ٹیکسی سکیم متعارف کرائی ہے،اس کے ذریعہ گاڑیاں لینے والوں کا بلاسود آسان اقساط میں یہ گاڑیاں فراہم کی جانی ہیں۔

 سکیم کے تحت گاڑیاں لینے والوں کو چھوٹا ای ٹیکسی کاروبار قائم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے بلاسود 45 لاکھ 50 ہزار روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے  جب کہ بڑے کاروباری اداروں کے لیے یہ قرض ایک ارب روپے تک ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول ، جگہ اور ٹائم آپکی پسند کا: عظمیٰ بخاری