بھارتی سنگھ کی ایک مرتبہ پھر ماں بننے کی تیاری،فوٹو انسٹاگرام پر لگا دی

Oct 06, 2025 | 23:22:PM
بھارتی سنگھ کی ایک مرتبہ پھر ماں بننے کی تیاری،فوٹو انسٹاگرام پر لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

()بھارتی ٹیلی وژن کی معروف کامیڈین اور اینکر بھارتی سنگھ ایک مرتبہ پھر ماں بننے والی ہیں، شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سنگھ  اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا ایک بار پھر والدین بننے والے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مقبول کامیڈی جوڑے نے آج شام انسٹاگرام پر سوئٹزرلینڈ سے ایک دلکش تصویر شیئر کر کے یہ خوشخبری سنائی۔بھارتی سنگھ کا کہنا ہے کہ جلد خوشخبری آنیوالی ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر ماں باپ بننے والے ہیں۔


 اداکارہ بھارتی سنگھ کی پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں سمیت شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ بالی ووڈ  اداکارہ پریانکا چوپڑا، ایشا گپتا، دھرشٹی دھامی، جنت زبیر، ابھشیک ملہن اور انجلِی آنند سمیت کئی فنکاروں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارتی سنگھ اور ہرش کی شادی 2017 میں ہوئی تھی، جبکہ انکا پہلا بیٹا لکش   3 اپریل 2022 کو پیدا ہوا،  حال ہی میں ان کے وی لاگز میں بھارتی اور ہرش کو بیٹے لکش کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کی سیر کرتے دیکھا گیا۔بھارتی سنگھ  دی کپل شرما شو کے ذریعے کافی مشہور ہوئیں۔ وہ کئی کامیڈی اور ریئلٹی شوز کی میزبانی بھی کر چکی ہیں۔