بورڈ آف ریونیو میں24 نئی آسامیوں کیلئے29 نئی سرکاری گاڑیاں،فنڈز طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پنجاب بورڈ آف ریونیو نے 29 نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز طلب کر لیے۔نئی گاڑیاں بورڈ آف ریونیو میں تخلیق کردہ 24 نئی اسامیوں کے لیے خریدی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 29 نئی سرکاری گاڑیاں گریڈ 17 سے 21 کے افسران کے لیے خریدی جائیں گی۔مجموعی طور پر 29 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 21 کروڑ روپے ڈیمانڈ کیے گئے ہیں،دستاویز کے مطابق ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد 24 نئی پوسٹس تخلیق کی گئیں۔خریدی جانے والی گاڑیوں میں ٹویوٹا آلٹس، یاریس، سوزوکی کلٹس، فورچونر اور ریفو شامل۔ٹویوٹا یاریس کی 19، سوزوکی کلٹس کی 6 گاڑیاں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے،دو فورچونر اور تین ریوو ڈبل کیبن گاڑیاں بھی خریداری فہرست میں شامل۔یہ گاڑیا اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی مستقلی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکموں کیلئے نیا قانون نافذ