کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر قائد کے علاقوں ایف بی ایریا،نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی ،سرجانی ٹاون ،اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاور،ناظم آباد ، نیو کراچی اور اطراف میں تیز بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ نارتھ آباد ،بفرزون ،فیڈرل بی ایریا،گلشن اقبال اورشاہراہ پاکستان کے گردونواح میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
ادھرلاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے،ٹاؤن شپ،کوٹ لکھپت و گرد و نواح میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے بعد جل تھل ایک ہو گیا،موسم خوش گوار ہونے کے سبب ہوا میں خنکی بڑھنے لگی ۔
بارش کا موجودہ سپیل 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔