عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل،الیکشن کمیشن نے نئی ووٹرز لسٹیں تیار کرلیں

Oct 06, 2022 | 17:54:PM
عام انتخابات، تیاریاں مکمل، الیکشن کمیشن، نئی ووٹرز ،لسٹیں تیار،
کیپشن: ووٹرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی ووٹرز لسٹیں تیار کرلیں۔ 
نئی ووٹرز لسٹوں کے مطابق پاکستانی ووٹرز کی تعداد12 کروڑ21 لاکھ سے زائد ہو گئی،مرد ووٹرز 6 کروڑ64 لاکھ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد5 کروڑ57 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے کل ووٹرز کی تعداد7 کروڑ6 لاکھ ہے ،سندھ کے کل ووٹرز کی تعداد2 کروڑ56 لاکھ سے زائد ہے،خیبرپختونخوا کے 2 کروڑ8 لاکھ، بلوچستان کے 50 لاکھ ووٹرز ہیں ،الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ اسلام آباد کے ووٹرز کی تعداد9 لاکھ 84 ہزار ہے،کل سے عوام 8300 پر اپنے ووٹ کی تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا