بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری

Nov 06, 2025 | 21:06:PM
بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے،اجلاس کی صدارت پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،  گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اجلاس میں شریک  ہیں۔

رضا ربانی ،شرجیل میمن ،سعید غنی ،شازیہ مری ،صابر بلوچ ،عمر گورگیج ،ہمایوں خان ،نوید قمر، شیری رحمان ،ندیم افضل چن بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض ارکان کی جانب سے ستائیسویں ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا۔ فاروق ایچ نائیک کی جانب سے آئینی امور پر بریفننگ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ - قومی
ٹیگز: