بلوچستان میں زلزلے کی شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس، گھروں سےنکل آئے

May 06, 2026 | 10:00:AM
بلوچستان میں زلزلے کی شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس، گھروں سےنکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے کچھی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے  کچھی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

یاد رہے کہ دو روز قبل یعنی پیر کو بھی بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 

دوسری جانب  کویت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی زلزلہ پیما مراکز اور کویت کے قومی زلزلہ نیٹ ورک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 سے 4.4 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کویت کا جنوب مغربی علاقہ ”المناقیش” تھا۔

زمین کے اندر زلزلے کی گہرائی تقریباً 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے چند سیکنڈز تک عمارتوں کو ہلتا ہوا محسوس کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔