مہمند میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2بچے جاں بحق ،1شخص زخمی

May 06, 2025 | 20:34:PM
مہمند میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2بچے جاں بحق ،1شخص زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے مہمند میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ دویزئی داؤد خیل میں پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 2بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
علاقے میں سرکاری مشینری اور سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی نعشیں اور زخمی شخص کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔
مقامی لوگوں نے علاقے میں ریسکیو اور مقامی ہسپتا ل کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں؛ نویں بین الاقوامی واٹر کانفرنس، پانی کے چیلنجز  پر 100 سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش ہونگے