شہری نے ساری جائیداد مریم نواز کے نام کر دی

May 06, 2023 | 13:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) آزاد کشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کر دی ہے۔

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی زاہد حسین نے ساری جائیداد مریم نواز شریف کے نام کرنے کی وصیت تیار کرالی۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز تحرک انصاف کیلئے کھیل ہے: شہباز شریف

وصیت نامہ بحق مریم نواز شریف کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے وصیت نامے پر پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی اس وصیت نامے کو اپنے ٹوئٹر پیغام پر شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟