سی ٹی ڈی  کی کاروائی، لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشتگرد گرفتار

May 06, 2023 | 12:25:PM
محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)  محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ترجمان کے مطابق دہشتگردی کے خدشات پر سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشن میں لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے، ملزمان کے خلاف لاہور، بہاولپور،گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال میں 10 مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی، پی ٹی آئی آج ملک گیر ریلیاں نکالے گی

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں میں مہتاب، طارق، گل اعظم، معاویہ، عماد، وارث اور جبار شامل ہیں، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

دہشتگرد نیٹ ورک حساس شہروں میں دہشتگردی کا منصوبہ مکمل کر چکے تھے۔  رواں ہفتے آپریشن کے دوران 100 مشتبہ افراد کو گرفتار اور 76 ایف آئی آر درج کی  گئی۔

ریاست دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔