ولیمے کی رات دلہا قتل، دلہن گرفتار 

Mar 06, 2023 | 18:13:PM
ولیمے کی رات دلہا قتل، دلہن گرفتار 
کیپشن: جوڑا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میرپورخاص میں ولیمے کی رات دلہے کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے دلہن سمیت 3 قریبی رشتے داروں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق میرپور خاص کے گاؤں امام بخش لغاری میں کمرے سے دلہے کی لاش ملی ہے جسے ولیمے کی رات قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے، واقعے پر دلہن سمیت 3 قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شادی میں گھروالوں کی رضامندی بھی شامل تھی، دلہے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تیاریاں؛سابق صدر آصف زرداری ملتان پہنچ گئے