آئی فون 15 سیریز کے نئے ماڈلز کے ڈیزائن سامنے آگئے

Mar 06, 2023 | 17:41:PM
آئی فون 15 سیریز کے نئے ماڈلز کے ڈیزائن سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز میں آئی فون 15 سیریز کے 3فونز کے ڈیزائن سامنے آئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب ایک لیک میں آئی فون 15، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ گلاس پینل دکھائے گئے ہیں، تینوں فونز میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے یعنی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن آئی فونز کا حصہ ہوگا۔
مگر اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل سے بھی نوچ ڈیزائن ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو دی جا رہی ہے، اس سے قبل لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا، اس فون کا کیمرا ڈیزائن بھی کچھ مختلف ہوگا۔
آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔