آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ختم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ختم ہو گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کی ۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی پالیمانی پارٹی کے بیس ارکان، قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ انتظامی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ، ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت اور پارٹی کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ۔ پالیمانی پارٹی کا ایک اور اجلاس کل متوقع ہے۔
اسلام آباد میں آزاد کشمیر حکومت سے منسلک ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پالیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور اجلاس کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر اور اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر شریک ہوئے۔ اجلاس مین آزاد کشمیر حکومت کے وزراء، پالیمانی پارٹی کے19 ارکان، اور سئنیر رہنماء شریک تھے۔ سات ارکان قانون ساز اسمبلی مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی چودھری ریاض، عامر زیشان جرال اور عزادار کاظمی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، فیصل ممتاز راٹھور