گرمی کی لہر ، کل کن کن علاقوں میں سورج آگ برسائے گا؟ نام سامنےآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ) این ڈی ایم اے نے آج اور کل کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آنے کا الرٹ جاری کیا ہے تو اس کے ساتھ ہی میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل سے 12 جون تک سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویوو (گرمی کی لہر) چلنے کی فورکاسٹ کر دی ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ کل اتوار، 7 جون سے 12 جون کے دوران گرمی معمول سے کئی ڈگری سیلسئیس زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں آٹھ سے 11 جون کے دوران ہیٹ ویو کی فورکاسٹ کی ہے۔ان دنوں کے دوران لاہور میں شہریوں کو ہیٹ سٹروک ہونے کا امکان گزشتہ ایک ہفتہ کی نسبت کافی زیادہ برھ جائے گا۔ ہیت سٹروک سے بچنے کے لئے شہریوں کو خاص احتیاطیں کرنا پریں گی۔
جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں نئی ہیٹ ویوو کے دوران ٹمپریچر 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی ہے۔ ببچوں اور بیمار افراد کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی احتیاط کریں۔شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ ان دنوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بھی شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
پشاور اور خیبر پختونخوا میں کیا ہو گا؟
پی ڈی ایم اے نے آج ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 8 جون سے 11 جون کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان. پی ڈی ایم نے
8 جون سے بالائی فضا میں ہوا کا دباو بڑھنے کا امکان بتایا ہے جو 11 جون تک برقرار رہے گا۔
ہوا کے اس زیادہ دباؤ کے باعث بیشتر اضلاع میں ٹمرپیچر معمول سے 4 سے 6 ڈگری سیلسئیس بڑھنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ان چار دنوں کے دوران ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، کرک اور لکی مروت میں دن کے وقت ٹمپریچر 41 سے 46 ڈگری سیلسئیس تک رہنے کا امکان ہے.
پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ہری پور اور کوہاٹ میں بھی ٹمپریچر 41 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجاب، کشمیر، پختونخوا، گلگت بلتستان میں تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ، این ڈی ایم اے کا الرٹ
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس دوران جنوبی اور وسطی پختونخوا کے علاقوں میں گرمی کی شدت معمول جیسی رہے گی.
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ اداروں کو ہیٹ سٹروک سینٹرز، کولنگ پوائنٹس اور موبائل کولنگ یونٹس قائم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی خدشہ ہے۔
شہری کیا کریں؟
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کی لہر کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ ایسے ماحول میں رہنے سے بچنے کی کوشش کرین جہاں پسینہ آتا ہو۔ پسینے والے ماحول میں رہنا پرے تو جلد از جلد ٹھنڈی جگہ پہنچنے کی کوشش کرین اور جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔
دھوپ میں جانا پڑے تو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے سر کو ڈھانپ کر باہر نکلیں۔ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے زراعت سے وابستہ شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کی لہر سے گھبرانے کی بجائے اپنی سرگرمیوں کو موسم کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرین تو گرمی کی لہر ان کے لئے زحمت کی بجائے رحمت بھی بن سکتی ہے۔زیر کاشت سبزیاں وقت سے پہلے پک کر مارکیٹ میں جانے کے قابل ہو سکتی ہیں۔ کاشتکار موسمی صورتحال کے مطابق زرعی سرگرمیاں ترتیب دیں
شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافے کا الگ سے امکان ہے۔
ان دنوں کے دوران کراچی میں بھی گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے عوام تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ کی تنخواہ کےبونس کااعلان! ملازمین کی عید کے بعد عید ہو گئی