سونادوسرے روز بھی سستا،12489روپے کی بڑی کمی

Jun 06, 2026 | 15:06:PM
سونادوسرے روز بھی سستا،12489روپے کی بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج دوسرے روز بھی بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 125 ڈالر سستاہوکر 4329 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہوگیاجس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپےکاہوگیا۔
دس گرام سونا ایک دن میں 11 ہزار 240 روپے سستا ہوگیاجس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے تک گرگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 463 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت کم ہوکر 7267 روپے پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمین کے لئے مفت بجلی کی سہولت،حکومتی نوٹیفکیشن معطل
گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 14.69 ڈالر سستاہوکر 4453 ڈالر فی اونس تک گرگیاتھاجبکہ  فی تولہ سونا 1469 روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے  کاہوگیاتھا، دس گرام سونا 1323 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کا ہوگیاتھاجبکہ فی تولہ چاندی 67 روپے کمی کے بعد 7730 روپے پر آگئی تھی۔