چھ رکنی پاکستانی خاندان کو ماہانہ اخراجات کیلئے 75ہزار روپے درکار:رپورٹ 

Jun 06, 2025 | 01:14:AM
چھ رکنی پاکستانی خاندان کو ماہانہ اخراجات کیلئے 75ہزار روپے درکار:رپورٹ 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں ایک چھ رکنی خاندان کو ماہانہ اخراجات چلانے کے لیے 75ہزار روپے درکار ہوتے ہیں، ایک خاندان کو کھانا کھلانے یا بجلی کا بل ادا کرنے جیسے مشکل فیصلوں کے درمیان چناؤ کرنا پڑتا ہے، حکومت کو بجٹ میں مزدوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

ایچ آر سی پی کی رپورٹ کے مطابق ہم صرف کم از کم اجرت نہیں بلکہ ایک باوقار اجرت کی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے آرٹیکل 23سے بھی یہ موقف تقویت پاتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر کام کرنے والے کو ایسی منصفانہ اور موافق اُجرت کا حق حاصل ہے جو اسے اور اس کے خاندان کو انسانی وقار کے مطابق زندگی گزارنے کی ضمانت دے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے، ہمارا موقف ہے کہ اجرتوں میں اس اصول کی جھلک ہونی چاہئے، کل وقتی کام کرنے والے افراد کو ایسی زندگی گزارنے کا حق ہونا چاہئے جس میں تحفظ، صحت اور اُمید شامل ہو۔