فیصل آباد: آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی بھوٹا)فیصل آباد میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فلور ملز سے فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت 1,620 روپے سے بڑھ کر 1,800 روپے تک پہنچ گئی ہے،قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں 15 کلوگرام آٹے کا تھیلہ 1,830 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ فی کلو آٹے کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 122 روپے ہو گئی ہے۔
شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ننکانہ صاحب: 4 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق