بلوچستان میں تمام 1500فلاحی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن ختم کردی گئی

Jul 06, 2025 | 21:24:PM
بلوچستان میں تمام 1500فلاحی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن ختم کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کی چیرٹیز  اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے محکمہ سماجی بہبود میں رجسٹرڈ تمام فلاحی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز  اینڈ ریگولیشن اتھارٹی سلیم کھوسہ نے بتایا کہ بلوچستان میں 1500 این جی اوز، فاؤنڈیشن، ٹرسٹ، مدارس، مساجد، ایسوسی ایشنز ، یونیز، کمیونٹی آرگنائزیشنز محکمہ سماجی بہبود میں رجسٹرڈ تھے لیکن اب  ان تمام فلاحی تنظیموں اور  اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ اب ان فلاحی تنظیموں اور اداروں کو  31 جولائی تک دوبارہ بلوچستان چیرٹیز اینڈ ریگولیشن اتھارٹی میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

 ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بغیر فنڈز وصول کرکے کام کرنے والی فلاحی تنظیموں اور اداروں کے خلاف کارروائی کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کے  مرتکب افراد کو  ایک سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ دینا پڑسکتا ہے، دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘نے کتنے کروڑ کا بزنس کرلیا؟دلجیت دوسانجھ بھی حیران رہ گئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: