لاہور سے سکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا 

Jul 06, 2025 | 13:54:PM
لاہور سے سکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور سے سکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ اس حوالے سے نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔

ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سے  سکردو کے لیے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔