پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما لاپتہ

Jul 06, 2022 | 09:27:AM
نانگا پربت،کم عمر ترین کوہ پیما،لاپتہ،برفانی طوفان
کیپشن: شہروز کاشف نے کم عمری میں نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیماء شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف اور فضل علی کا کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان عبدالخالد نے ریسکیو آپریشن کا حکم دے دیا، دونوں کوہ پیماؤں نے صبح 8 بجکر 15 منٹ پر نانگا پربت کو سر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

 شہروز کاشف کے والد نے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ شہروز کاشف کا نانگا پربت سے واپسی پر رابطہ منقطع ہوا۔

 دوسری جانب سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کے مطابق مشہور کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت پر 7300 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں کوہ پیما برفانی طوفان کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔

 خیال رہے کہ شہروز کاشف نے کم عمری میں نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔