حکومت گندم کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنا رہی ہے:رانا تنویر حسین
عبوری قومی گندم پالیسی کے نفاذ کے لیے تمام صوبوں اور خطوں میں صوبائی عملدرآمد یونٹس قائم ہو چکے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عبوری قومی گندم پالیسی کے نفاذ کے لیے تمام صوبوں اور خطوں میں صوبائی عملدرآمد یونٹس قائم ہو چکے ہیں۔
قومی گندم نگرانی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے عبوری قومی گندم پالیسی پر عملدرآمد کی پیش رفت اور قومی گندم نگرانی کمیٹی کے اجلاس میں گندم کے موجودہ ذخائر کی تلفی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر کے مطابق تمام صوبوں نے دستیاب گندم ذخائر اور اپنی تلفی حکمتِ عملیاں کمیٹی کے سامنے پیش کیں، قومی گندم پالیسی کے تحت گندم کے اسٹریٹجک ذخائر نجی شعبے کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گندم کی خریداری نجی شعبے کے ذریعے ہوگی، قومی گندم پالیسی کا مقصد کسانوں کو قیمتوں کے عدم استحکام سے محفوظ رکھنا ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کسانوں کے لیے گندم کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنا رہی ہے، قومی گندم پالیسی غذائی تحفظ اور قیمتوں کے توازن کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ قومی گندم پالیسی شفافیت اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دیتی ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی سے پالیسی پر عملدرآمد مضبوط بنایا جا رہا ہے، مؤثر نفاذ سے ملک میں پائیدار اور متوازن گندم مارکیٹ قائم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر