بھارتی فلم ’’بارڈر2‘‘ کے اداکار ورون دھون پاکستان مخالف بیان پر ٹرولنگ کا شکار

Jan 06, 2026 | 13:03:PM
بھارتی فلم ’’بارڈر2‘‘ کے اداکار ورون دھون پاکستان مخالف بیان پر ٹرولنگ کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون کو پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیان دینا مہنگا پڑگیا۔

حال ہی میں ان کی آنے والی متنازع فلم ’’بارڈر 2‘‘ کے گانے کی تقریبِ رونمائی کے دوران دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔

تقریب میں ورون دھون نے کہا کہ ’بارڈر 2‘ جیسی فلمیں بنانا اس لیے ضروری ہے تاکہ نئی نسل کو یہ پیغام مل سکے کہ بھارت اپنے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہریتک روشن کی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع

پاکستان سے جنگ میں 6 جنگی طیارے گنوانے سمیت بھاری نقصان اٹھانے والے بھارت کے اداکار نے اپنی فلم کا ایک ڈائیلاگ بھی بولا کہ اس بار بارڈر میں گھسیں گے نہیں، بلکہ بارڈر ہی بدل دیں گے۔

ورون دھون کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے سخت ردعمل دیا اور اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

کئی صارفین نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے اور کہا کہ بھارت صرف فلموں میں ہی بدلہ لیتا ہے۔