سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

Jan 06, 2024 | 17:48:PM
سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے ضمانت منظور ہونے پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا 2007ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا، میں نے راولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا لیکن عمران خان نے رجیم چینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا جس پر مجھے پہلے سے تشویش تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو بڑ ادھچکا، اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان فوج، اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے، مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن تھا، یہ واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی اور حماد اظہر، شیریں مزاری اور مراد سعید جیسے لوگوں نے اس بیانیے کو پروان چڑھایا۔
انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتا اس لیے پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہتا ہوں۔
خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے آج ہی عمر تنویر بٹ کی ضمانت منظور کی تھی جنہیں 14 دسمبر کو تھانہ سٹی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔