فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Jan 06, 2023 | 10:46:AM
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے 615 گ ب میں پولیس نے 4 مشکوک افراد کو روکا، جس پر ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزم ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے موقعہ سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں، برآمد ہونے والے دونوں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات میں چھینے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت شاہد اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔