پاکستان پر قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔۔۔اسٹیٹ بنک 

Jan 06, 2022 | 15:25:PM
پاکستان ، قرضے
کیپشن: قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اعدادوشمار جاری کردیئے ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
اسٹیٹ بنک کے اعداد وشمار کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 40 ہزار973ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔موجودہ حکومت کے سوا 3 سال میں قرضوں میں16ہزار241 ارب روپے اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بنک کے مطابق وفاقی حکومت کے ملکی قرضے 26ہزار827 ارب10 کروڑ روپے ہو گئے جبکہ غیر ملکی قرضے14ہزار146ارب روپے سے بڑھ گئے۔اسٹیٹ بنک کی دستاویزات کے مطابق موجودہ دور میں وفاقی حکومت کااندرونی قرض10ہزار 37 ارب روپے بڑھا جبکہ بیرونی قرض 6 ہزار 204 ارب روپے بڑھا ۔اسٹیٹ بنک کے مطابق اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے ۔اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب روپے تھے جبکہ بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:تجارتی خسارہ 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا