نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں زیر کرکے سیریز جیت لی

Jan 06, 2021 | 10:38:AM
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں زیر کرکے سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی بری طرح شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ، پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 186 رنز بنا سکی۔

تفصیلات کے مطابق  کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کے297 رنزکے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 659 رنز  کا بڑا سکور کیا تھا، دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے کی شکار قومی ٹیم نے آٹھ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے چوتھے روز کا کھیل شروع کیا۔اوپنر شان ایک بار پھر ناکام رہے اور وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے انہوں نے صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اظہر علی 37، فہیم اشرف 28، عابد علی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم 16، حارث سہیل 15، کپتان محمد رضوان 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم میں نئے شامل ہونیوالے کھلاڑی ظفر گوہر نے37 رنز بنائے، پوری ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بعد ازان کپتان محمد رضوان نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےبیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز کی سیریز میں کلین سویپ کرنے والے کپتان کین ولیمسن کو مین آف دی سیریز  حقدار ٹھہرایا گیا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی گیارہ وکٹیں اڑانے والے کائل جیمیسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان سے سیریز جیتے کر نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بھی نمبر ون کی پوزیشن پر آ گئی ہے۔