سیہون میں لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سیکیورٹی سخت کردی گئی

Feb 06, 2026 | 19:32:PM
سیہون میں لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سیکیورٹی سخت کردی گئی
کیپشن: حضرت لعل شہباز قلندرؒ مزار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی دھماکے کے بعد سیہون میں لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا نے سیہون  میں  مختلف علاقوں کے دورے کئے۔

ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان حسیب میمن کو تین روز کیلئے قلندر کی مزار پر تعینات کردیا گیا ۔

لعل شہباز قلندرؒکی مزار پر سکیورٹی کیلئے ایک ہزار پولیس اور 100 رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

کل سے سیہون میں لعل شہباز قلندرؒکا عرس شروع ہوگا، لاکھوں زائرین کے سیہون آنے پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

مزار قلندر پر واک تھروگیٹ نصب کرکے زائرین کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی سخت نگرانی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی نئی قیمت آ گئی