آئی سی سی کا جنوری پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز، نعمان علی نامزد

Feb 06, 2025 | 17:52:PM
آئی سی سی کا جنوری پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز، نعمان علی نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)آئی سی سی نے جنوری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد۔

رپورٹ کے مطابق نعمان علی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی ہیٹ ٹرک اور شاندار باؤلنگ پر نامزدگی کیا گیا ہے۔ نعمان علی کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے جومل ووریکن اور بھارت کے ورون چکرورتی بھی نامزد ہوئے ہیں۔

آئی سی سی نے  جنوری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کیلئےخواتین کی نامزدگی میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی، ویسٹ انڈیز کی کرشمہ رام ہراک اور بھارت کی گونگادی ترشا کو شامل کیا ہے۔

 آئی سی سی پلیئر آف دی منت ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گیا ۔شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے لئے ووٹ کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے جھٹکے ، ٹاپ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ