پاک فوج کی ڈیرہ بگٹی میں بھارتی ایجنٹس کیخلاف کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈیرہ بگٹی میں بھارت کے ایجنٹ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر ن کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، بھارت کے سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے،دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں چھپ کر سبوتاژ کارروائیاں کرنے میں ملوث تھے۔
اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس کا عمل مکمل کیا۔
آئی ایس پی آر نے اس آپریشن کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کی مہم پوری رفتار سے جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد