190ملین پاؤنڈ اسکینڈل،عدت میں نکاح،بشریٰ بی بی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا جائے گا؟

Dec 06, 2023 | 09:42:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وہ سیاسی جماعت جس کے بانی نے اپنی سیاست کا آغاز ہی بلند اصولوں کا نعرہ لگا کر کیا ہ ہو اور جب اقتدار ملے تو اپنے حکومت کو ایسی اسلامی حکومت سے تشبیح دینا شروع کر دی ہو جس پر چاہ کر بھی کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔لیکن ان کا اپناماضی اور حال چیخ چیخ کر ان کے قول و فعل کی نفی کر رہا ہے۔پروگرام ’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ حکومتی پراجیکٹس اور عوامی فلاھ کے نام پر لوٹ مار ہو یا ان کی زاتی زندگی کے قصے ۔آج گلیوں بازاروں میں موضوع بحث بنے ہوئے۔ایسے ایسے سکینڈل بھی سامنے آرہے ہیں جسے آن سکرین بیان کرنا بھی محال ہے ۔غیر شرعی نکاح کا معاملہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ اگر یہ کیس عدالتوں مین ثابت ہو جاتا ہے تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔چئیرمین تحریک انصاف نا صرف 62 ،63 کے نا اہل ہو سکتے ہیں بلکہ ان کو سخت ترین سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق غیر شرعی نکاح کیس ثابت ہونے کی صورت میں پی پی سی 375 اور 376 کے تحت انکو سزائے موت،10 سال قید یا 24 سال قید اور ساتھ جرمانہ ہوسکتا ہے۔اسی کیس میں آج چوتھے گواہ بھی عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں ۔یہ گواہ خاور مانیکا کے ملازم محمد لطیف کی جس کی تفصیلات آن سکرین بتانا تقریبا نا ممکن ہے۔یہ کیس اور اس میں بیان کیے گئے الزامات اگر سچ ہیں تو یہ اخلاقی پستی کی بدترین مثال ہیں ۔اخلاقی کے علاوہ مالی لحاظ سے اٹھنے والے سکینڈل ہو شربا ہے۔انہیں سکینڈل میں ایک ے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل بھی ہے جس میں چئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ۔اس کی کیس کی سماعت اب کل اڈیالہ جیل میں ہو گئی اور ممکن ہے کہ کل کے روز نیب کی جانب سے بشریٰ بشریٰ بی بی کو باقائدہ گرفتار کر لیا جائے۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: