گلوکارہ بلی ایلش اداکارہ بھی بن گئیں؛ شوٹنگ کی تصاویروائرل 

Aug 06, 2026 | 10:59:AM
گلوکارہ بلی ایلش اداکارہ بھی بن گئیں؛ شوٹنگ کی تصاویروائرل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
 ان کی پہلی فلم ’’دی بیل جار‘‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر منظرعام پر آگئیں جن میں وہ بالکل مختلف انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلی ایلش معروف شاعرہ اور ناول نگار سلویا پلاتھ کے 1963 میں شائع ہونے والے شہرۂ آفاق ناول ’’دی بیل جار‘‘پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ایسٹر گرین ووڈ ادا کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں بلی ایلش نے اپنے مخصوص انداز سے ہٹ کر سرخی مائل بھورے بال، شوخ سرخ لپ اسٹک اور 1950 کی دہائی سے متاثر کلاسک ملبوسات زیب تن کیے  ہیں، جس سے انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے،اس فلم کی ہدایت کاری معروف کینیڈین ہدایت کارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ مصنفہ سارہ پولی کر رہی ہیں، جبکہ اس کی شوٹنگ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ کی مشہور فلم باربی کی 26 سالہ میک اپ آرٹسٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک
واضح رہے کہ بلی ایلش موسیقی کی دنیا میں متعدد گریمی ایوارڈز اور اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) اپنے نام کر چکی ہیں، جبکہ جیمز بانڈ فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کےلیے گایا گیا ان کا گانا بھی آسکر سے نوازا گیا تھا۔