گھریلو ناراضگی پر خاوند نے فائرنگ کرکے جوان بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان) ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود بانڈہ خٹک سلہڈ میں گھریلو جھگڑے میں خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں میاں بیوی کے درمیان ناراضگی کی وجہ سے20/21 سالہ نمرہ کو اسکے شوہر حمزہ نے پستول سےفائرنگ کر کے قتل کر دیا ،جس کی لاش کو ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو پہنچایا گیا ،جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ وجہ عدوات دونوں میاں بیوی کے درمیان ناراضگی تھی ،مقتولہ گزشتہ 11/12 دنوں سے گھر سے ناراض ہو کو اپنے ماں باپ کے گھر گئی تھی اور گزشتہ روز ہی واپس آئی۔
یہ بھی پڑھیں:ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار