این اے 129 ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے

Aug 06, 2025 | 15:45:PM
این اے 129 ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ،پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے۔

ذرائع آر او آفس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔

آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 رینکنگ،پاکستانی کھلاڑیوں کی لمبی  چھلانگ

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارسلان ظہیر نے بھی ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں تاہم ترجمان سینٹرل میڈیا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارسلان ظہیر پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں۔