دکان کا بورڈ اتارتے ہوئے 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Aug 06, 2025 | 10:28:AM
  دکان کا بورڈ اتارتے ہوئے 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے 4 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اسی دوران لوہے کا بورڈ اچانک بجلی کی تاروں کو چھوگیا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ میں مفت تعلیم  حاصل کر نے کا سنہری موقع ،درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے

پولیس کا کہنا ہےکہ چاروں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے اس حوالے سے مزید پوچھ کی جارہی ہے۔