اسرائیلی وزیراعظم کا پورے غزہ پر قبضے کا فیصلہ ،فوجی کارروائی کی منظوری دیدی
عالمی برادری مداخلت کرے، اسرائیلی جنگی کابینہ کا فیصلہ امن کیلئے خطرہ ہے، فلسطینی وزارت خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نے پورے غزہ پر قبضے کا فیصلہ کر لیااورنیتن یاہو کی جنگی کابینہ نے پورے غزہ میں فوجی کارروائی کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ جنگی مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حماس کا خاتمہ کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فیصلہ ہو چکا ہے اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ،اسرائیل پورے غزہ میں آپریشن کرے گا،اگر اب کارروائی نہ کی تو یرغمالی بھوک سےمر جائیں گے،زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر میں مبتلا سابق رومانی صدر انتقال کر گئے
دوسری طرف فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے، اسرائیلی جنگی کابینہ کا فیصلہ امن کیلئے خطرہ ہے،قبضےکا منصوبہ سنجیدہ ہو یا آزمائشی دنیا کو اسے روکنا ہو گا۔