ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

Aug 06, 2022 | 11:32:AM
ملک, بارشوں, پیشگوئی,سندھ , اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا , مون سون ,محکمہ موسمیات
کیپشن: بارش ہو رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں آئندہ ہفتے کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، 10 سے 13 اگست کے دوران مزید ابر رحمت برسنے کا امکان ہے، 10 اگست سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جبکہ لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ دنوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارشیں ہوں گی، پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے، سندھ اور گلگت میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 

بارشوں کے باعث جڑواں شہروں سمیت نوشہرہ، مردان، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا  آغاز ہوگیا، حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، عمر کوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، کراچی میں بھی آج سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ 10 سے 15 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان  ہے۔ 
دوسری جانب پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے آج سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورت حال کی وارننگ جاری کردی  ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیںپی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا