وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سسٹم کو پیپرلیس بنانے کا اعلان 

Apr 06, 2026 | 21:28:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سسٹم کو پیپرلیس بنانے کا اعلان 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاسپورٹ اور امیگریشن سے متعلق بڑی خبر آگئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں ہر سطح پر ریفارمز لانے کا ٹاسک دے دیا۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پورے نظام کو پیپر لیس بنایا جائے گا، محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام میں عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ مقدم رکھا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں پانچ دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اب تمام فیلڈ فارمیشنز اور پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کام کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی بچت کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری منصوبے کے تحت کام کے دن کم کر کے چار دن کر دیئے گئے تھے،50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی  تاہم، اب اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پرانا شیڈول بحال کر دیا گیا ہے تاکہ پاسپورٹ کے حصول میں شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول ہوگیا