کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ

Apr 06, 2026 | 12:50:PM
 کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 10 تا 12 بجے تک گیس بند کیے جانے کا شیڈول نافذ کردیا گیا ہے اور دن 3 تا 6 بجے بھی گیس بند رہے گی۔

سوئی سدرن ذرائع کا کہنا ہےکہ رات کو گیس 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 تک بند ہوگی۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آبادکےمختلف بلاکس میں گیس کی فراہمی معطل رہی،  صبح کے اوقات میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا امن منصوبہ،اہم نکات سامنے آگئے

اس کے علاوہ ملیر،کھوکھراپار،لانڈھی،اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں گیس کی فراہمی معطل رہی جب کہ گلشن اقبال، ناظم آباد،گارڈن اورلیاقت آباد میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔