خیبر پختونخوا میں انتخابات:پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کردیا

Apr 06, 2023 | 11:25:AM
خیبر پختونخوا میں انتخابات:پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ گورنر کے پی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے،  90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے،الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے، تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر کے پی کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست  میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، گورنر کے پی نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے،آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، گورنر کے پی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی گئی،سپریم کورٹ نے کے پی انتخابات کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کی تھی۔