روز ایک ہی کام۔۔نشے میں دھت ٹیچر کلاس میں جا کر کیا کرتا ہے ؟

Apr 06, 2022 | 17:56:PM
نشے، دھت، ٹیچر ،کلاس ، سو
کیپشن: نشے میں دھت ٹیچر کلاس میں سو رہا ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست  تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ منڈل میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نشہ میں دھت ایک سکول ٹیچر کلاس روم میں کرسی پر بیٹھ کر سوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی کانت نامی شخص گزشتہ 6 ماہ سے تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے چٹاپویانپلی گاؤں کے ایک سرکاری پرائمری سکول میں بطور استاد کام کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جس استاد نے طلبہ کو پڑھانا تھا اسے ہر دن سکول کے کلاس روم میں  آنے کے بعد نشے میں دھت رہنے اور سونے کی عادت تھی۔ 

دریں اثنا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جو سکول جانے والے نوجوان نے نشے کی حالت میں سوئے ہوئے ٹیچر کو اٹھاتے ہوئے بنائی تھی۔ گاؤں والوں نے مطالبہ کیا کہ نشے میں دھت سکول آنے والے ششی کانت کو برطرف کیا جائے اور اسکی جگہ کسی اور استاد کو مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی خاندانی سیاست پر تنقید ، جمہوریت کی دشمن قرار دیا