فیس بک صارفین کیلئے پریشان کن خبر

Apr 06, 2021 | 17:52:PM
فیس بک صارفین کیلئے پریشان کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیس بک صارفین کیلئے بری خبر، 500ملین سے زائد افراد کا ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا۔ ڈیٹا ہیک ہونے سے فیس بک کی پرائیوسی پر بڑا سوال اٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویب سائٹ نے 106ممالک کے لاکھوں فیس بک صارفین کے فون نمبر اور ذاتی ڈیٹا شائع کیا۔ لیک کئے گئے ڈیٹا میں امریکا کے 32 ملین، برطانیہ کے 11 ملین اور بھارت کے 6 ملین فیس بک صارفین شامل ہیں۔
 لیک شدہ معلومات میں فیس بک صارفین کے فون نمبرز ،آئی ڈی ، نام ، پتے، تاریخ پیدائش اور ای میل ایڈریس بھی شامل ہیں۔ کمپنی نے 2019 میں بنایا گیا ڈیٹا اسی خطرے کی وجہ سے ختم کردیا تھا۔ ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین کے فون نمبرز ہیکنگ کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین کا کہناہے کہ فیس بک صارفین کے بہت سارے فون نمبر 2019 اور 2016 میں بھی لیک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس، نوٹیفکیشن معطل کرنیکی درخواست جمع