اسلام آباد: فیصل مسجد میں عید الفطر کی نمازکیلئے جوتے رکھنے کی فیس 10 روپے مقرر

Apr 07, 2024 | 19:21:PM
اسلام آباد: فیصل مسجد میں عید الفطر کی نمازکیلئے جوتے رکھنے کی فیس 10 روپے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں عید الفطر کی نمازکے لئے نمازیوں کے جوتے رکھنے کی فیس 10 روپے فی پرچی مقرر کر دی گئی۔

فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز کے لیے آنے والے شہریوں سے جوتے رکھنے کی مد میں اضافی فیس لینے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جوتے رکھنے کی 10 روپے فی پرچی فیس مقرر کر دی گئی، ڈی سی اسلام آباد نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بروز عید سخت نگرانی کی ہدایت جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ 10 روپے سے زائد لینے والے ٹھیکیدار کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، انہوں نے التماس کی ہے کہ شہری 10 روپے سے زائد فیس ہرگز ادا نہ کریں۔