شہریوں کو عید میلاد النبی کی تقاریب کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں،سی سی ڈی کی تردید

Sep 05, 2025 | 22:53:PM
 شہریوں کو عید میلاد النبی کی تقاریب کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں،سی سی ڈی کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی عید میلادالنبی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری کرنے کی تردید ،سی سی ڈی نے شہریوں کو عید میلاد النبی کی تقاریب کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق  اس قسم کی ہدایت جاری کرنا سی سی ڈی کے مینڈیٹ میں شامل نہیں ہے۔  سی سی ڈی نے شہر میں عید میلادالنبی کے حوالے سے کوئی بینرز آویزاں نہیں کیے۔ سی سی ڈی کے حوالے سے جھوٹے بینرز لگانے والوں کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔  

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی صرف اور صرف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر شوہر کو سینڈ اورشوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے ڈلیوری بوائے کا برا انجام