کشمور میں گزشتہ 3 روز سے جاری دھرنا رنگ لے آیا ،3 ہندو مغوی بازیاب

Sep 05, 2023 | 09:15:AM
کشمور میں گزشتہ 3 روز سے جاری دھرنا رنگ لے آیا ،3 ہندو مغوی بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد )کشمور میں مغویوں کی بازیابی کیلئے گزشتہ 3 روز سے جاری دھرنا رنگ لے آیا ،پولیس نے کچے کے علاقے سے3 ہندومغویوں کو بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمور میں پچھلے 3 روز سے  شہریوں کی جانب سے ہندو افراد کے اغوا کیخلاف دھرنا جاری تھا جو کہ اب رنگ لے آیا ہے ، پولیس نے کچے کے علاقے سے 3 ہندو مغویوں کو بازیاب کر الیا ہے ،بازیاب ہونے والوں میں واپڈا گڈو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر بھی شامل ہیں ،بازیاب ہونے والوں میں جدیت کماراور مکھی جگدیش کمار  شامل ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے اہم عرب ملک میں سفارتخانہ کھول لیا

ذرائع کے مطابق پولیس تینوں مغویوں کو دھرنا میں ورثاء کے حوالے کرے گی ، ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ باقی مغویوں کو جلد بازیاب کرایا جائےبازیاب ہونے والے مغوی تاوان ڈیل کےتحت واپس ہوئے ہیں۔