سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے: آصف علی زرداری

Sep 05, 2022 | 11:54:AM
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنے اداروں اور جرنیلوں کو عمران خان کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے
کیپشن: سابق صدر آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنے اداروں اور جرنیلوں کو عمران خان کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے فوج مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو نظر آ رہا ہے فتنہ کون ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا، اس شخص نے اس ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے اداروں اور جرنیلوں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے۔

 آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آ رہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔