ڈینگی کے خلاف پپیتے کا جوس کتنا مفید؟

Sep 05, 2022 | 11:44:AM
ڈینگی کے خلاف پپیتے کا جوس کتنا مفید؟
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیال کیا جاتا ہے کہ ڈینگی کے مریض کے لیے پپیتے کے پتوں کا جوس انتہائی فائدہ مند ہے لیکن ماہرین اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار کے دوران پپیتے کے پتوں کے جوس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان ضرور پہنچا سکتا ہے۔ اس غلط فہمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

جیسا کہ ڈینگی کے کیسز میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس حوالے سے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھروں سے نکلتے ہوئے خاص احتیاط کی ضرورت ہے، پوری آستین کی قمیض پہنیں، گھروں اور گھروں کے باہر پانی جمع نہ ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیے: روزانہ ایک سیب کی کہاوت کتنی درست ہے؟